توانائی بحران سے پاکستان کوسالانہ 46 ارب کا نقصان ہوتا ہے،ایشین بینک
پیر 24 فروری 2014 16:01
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) ملک کو درپیش سنگین مسائل میں توانائی بحران سر فہرست ہے،یہ بحران ملکی معیشت کو سالانہ 46 ارب روپے کا نقصان پہنچارہا ہے،حکومت اس پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے تو ملک مہنگائی ،لوڈشیڈنگ، اور بیروزگاری جیسے اہم مسائل سے نجات ممکن ہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اس کی مضبوط معیشت پر ہوتا ہے مگر پاکستانی صنعتیں گذشتہ کئی سالوں سے توانائی بحران کے شکار ہیں سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو توانائی بحران کے باعث سالانہ 46 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے اور گزشتہ 5 سال میں ملک کو 230 ارب کا نقصان ہوچکا ہے۔
(جاری ہے)
بجلی کی پیدوار میں کمی اور لوڈشیڈنگ سے صنعتوں کا پیدواری عمل شدید متاثررہا جس کا اثر براہ راست برآمدات پر پڑا، اسکے علاوہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی تو روپیہ بھی ڈالر کے سامنے سر اٹھانے کے قابل نہیں رہا جس نے مہنگائی کی آگ پر تیل چھڑکنے کا کام کیا۔
موجودہ حکومت نے کچھ عرصے میں 5 سوارب کا سرکلر ڈیٹ تو ختم کردیا مگر ملک کو ترقی کی راہ پر لانے کے لئے ابھی مزید شارٹ اور لانگ ٹرم پروجیکٹس کی ضروت ہے،جبکہ تونائی بحران بر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ موسم گرما میں یہ بحران 6 ہزار میگا واٹ تک پہنچ جاتاہے ،صنعتیں اور گھریلو صارفین کو 20 ،20 گھنٹوں تک کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس نمٹنا حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج ہونے کے علاوہ معیشت کیلئے بڑا خطرہ ہے۔توانائی بحران کے خاتمے کے لئے حکومت سنجیدہ نظر آرہی ہے اور نئے انرجی پلانٹس لگانے کے لئے ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ بیرونی سرمایہ کاروں کو آسان مواقع فراہم کر رہی ہے جس سے آنے والے چند سالوں میں مثبت نتائج سامنے آئینگے،ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا تو صنعتیں بھی بلا تعطل چلیں گی،جس ملک میں موجود لاکھوں بیروزگاروں کا روزگار حاصل ہوگا اور بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی پاکستان کو پزیرائی حاصل ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.