حکومت نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے شفاف طریقہ اختیار کیا ہے ،محمد بلیغ الرحمان، ماہرین کی کمیٹی کی سفارش پر تین امیدواروں کے ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے،جلد نئے چیئرمین کی تعیناتی عمل میں آجائیگی،موجودہ چیئرمین کے پاس مکمل اختیارات ہیں ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر کو ہاؤس رینٹ نہیں دیا جارہا ،نہ ہی موجودہ چیئر مین فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کو توسیع دی جائیگی، سینٹ کے وقفہ سوالات کے دوران جواب
منگل 25 فروری 2014 21:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) وزیر تعلیم محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ سابق حکومت میں چےئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن تعیناتی وزیراعظم کرتے رہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے چیئرمین کے انتخاب کیلئے شفاف طریقہ اختیار کیا ہے ، ماہرین کی کمیٹی کی سفارش پر تین امیدواروں کے ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے وزیرا عظم کی منظوری سے جلد نئے چیئرمین کی تعیناتی عمل میں آجائیگی،موجودہ چیئرمین کے پاس مکمل اختیارات ہیں ۔
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر کو ہاؤس رینٹ نہیں دیا جارہا ،نہ ہی موجودہ چیئر مین فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کو توسیع دی جائیگی نیا چیئرمین لایا جائیگا۔ منگل کو سینٹ کے وقفہ سوالات میں اراکین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ایوان کو آگاہ کیا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے عہدہ کیلئے امیدواروں کا انتخاب کر لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سابق حکومت میں چیئرمین وزیراعظم کی چوائس پر لگایا جاتا رہا مگر مسلم لیگ ن کی حکومت نے صحیح اور موزوں چیئرمین ایچ ای سی کے انتخاب میں شفافیت کو اپنایا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.