شمالی وزیرستان میں آپریشن کا آغاز کسی بھی وقت ہو سکتا ہے،امریکی اخبار کا دعویٰ
بدھ 26 فروری 2014 11:35
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا آغاز کسی بھی دن ہو سکتا ہے ، آپریشن میں حقانی نیٹ ورک کا بھی خاتمہ کیا جائے گا ، دوسری جانب امریکا نے جنگجوؤں سے نمٹنے کیلئے کابل میں خصوصی یونٹ تشکیل دے دیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں پاکستانی حکومتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آپریشن کے منصوبے پر اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔شمالی وزیرستان میں آپریشن کسی بھی دن شروع ہو سکتا ہے۔حکومت نے ابھی تک طالبان سے مذاکرات کی ناکامی کا اعلان نہیں کیا ہے۔اخبار کے مطابق طالبان کے خلاف آپریشن ہوا تو یہ بلا امتیاز ہو گا اور حقانی نیٹ ورک کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
دوسری طرف غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک امریکی حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ افغانستا ن سے انخلا قریب آتے ہی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کریں گے اور جنگجوؤں سے نمٹنے کیلئے کابل میں نیا خصوصی یونٹ تشکیل دے دیا گیا ہے۔نئے یونٹ کو فیوژن سیل کا نام دیا گیا ہے جس کی سربراہی ایک کرنل کر رہے ہیں۔امریکی عہدیدار کے مطابق سیل میں فورسز انٹیلی جنس اہلکار اور شہری شامل ہیں اور سیل حقانی نیٹ ورک کے خلاف مربوط کارروائیاں کرے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.