ڈرون حملوں کیخلاف تحریک انصاف کے دھرنے کو 96روز مکمل ، محب وطن پاکستانی ڈرون حملوں کو پاکستان کی سالمیت پر حملہ سمجھتے ہیں،کارکنان
بدھ 26 فروری 2014 20:06
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف دھرنے کو 96روز مکمل ہو گئے۔بدھ کو تحریک انصاف فاٹا کے کارکنان نے اقبال آفریدی،گلداد خان،نذر نواز،بابائے دھرنا میجر فیاض خلیل اور اقلیتی رہنما ارنسٹ نہال کی قیادت میں دھرنا دیا۔شرکاء کی بڑی تعداد نے بارش کے باوجود دھرنے میں بھرپور شرکت کی جبکہ ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا،اتحادی جماعتوں کے کارکنان بھی اس موقع پر موجود رہے۔
کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے ڈرون حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محب وطن پاکستانی ڈرون حملوں کو پاکستان کی سالمیت پر حملہ سمجھتے ہیں ۔کسی دوسرے ملک کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہئے کہ وہ ہماری سرحدوں کے اندر حملے کرے۔(جاری ہے)
بدقسمتی سے ماضی میں حکمرانوں نے ڈالروں کے عوض پاکستانیوں بالخصوص قبائلی عوام کے خون کا سودا کیا جس کا خمیازہ آج بھی بھگتنا پڑ رہا ہے اورافسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج کے حکمران بھی امریکہ کی غلامی میں جتے ہوئے ہیں۔
رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اگر کہیں پر آپریشن کرنے کی از حد ضرورت ہے تو اس سے قبل وہاں کے عوام کو بحفاظت نکالا جائے اور انہیں تمام تر سہولیات مہیا کی جائیں۔کارکنان نے بارش کے باوجود ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور شدید نعرے بازی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.