1973 ء کا آئین قرآن و سنت کے مطابق ہے ،حکومت آئین کو اس کی روح کے مطابق نافذ کردے تو طالبان سمیت کسی کو اعتراض نہیں ہوگا ‘ سید منور حسن ،اسامہ بن لادن نے مسلمانوں پر امریکی جارحیت اور بربریت کیخلاف آواز اٹھائی جس سے وہ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کا ہیروبن گیا ،ہماری داخلہ و خارجہ پالیسیاں قومی مفادات کے بجائے امریکی و بھارتی مفادات کو سامنے رکھ کر بنائی جارہی ہیں ‘ امیر جماعت اسلامی کا انٹرویو
بدھ 26 فروری 2014 22:21
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ 1973 ء کا آئین قرآن و سنت کے مطابق ہے ،اگر حکومت آئین کو اس کی روح کے مطابق نافذ کردے تو طالبان سمیت کسی کو اعتراض نہیں ہوگا ، آئین پر عمل درآمد کی راہ میں خود حکومتوں نے رکاوٹیں ڈالیں اور برسراقتدار جاگیر داروں،سرمایہ داروں اور وڈیروں نے آئین شکنی کا رویہ اختیار کیا ، قرآن و سنت کے تابع آئین کی مسلسل بے حرمتی سے ملک کے بارے میں بے آئین سرزمین کا تاثر ابھرا،حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے ملک و قوم کو مقروض کیا اور پھر قرض دینے والے صیہونی مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن پر عوام کش پالیسیاں بنائی گئیں جن میں کسی آئین قانون کی پرواہ نہیں کی گئی ،واقعہ کربلا ظالم و مظلوم کے درمیان معرکہ تھا جس میں بلاشبہ حضرت امام حسین اور ان کے ساتھی حق پر جبکہ یزید باطل پر تھا ،جب تک بیعت کے نتیجے میں خلافت قائم ہوتی رہی نظام خلافت حق پر قائم رہا اور جب خلافت کے نتیجے میں بیعت لینے کا سلسلہ شروع ہوا خلافت کی بجائے ملوکیت در آئی ،امریکہ اسلام اور امت مسلمہ کا کھلا دشمن ہے جس نے دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا ،اسامہ بن لادن نے مسلمانوں پر امریکی جارحیت اور بربریت کے خلاف آواز اٹھائی جس سے وہ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کا ہیروبن گیا ،حکومت امریکی جنگ سے علیحدگی کا اعلان کردے ،ملک میں آج امن ہوجائے گا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.