جنوبی پنجاب میں صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پرخطیر رقوم فراہم کی جا رہی ہیں‘ راشدہ یعقوب شیخ
جمعرات 27 فروری 2014 14:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں کی طرح اب بھی طبی سہولیات کی بہتری پر خطیر وسائل صرف کرے گی، صوبے بھر میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ نئے ہسپتال قائم کئے گئے جو عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے ہسپتالوں کے قیام کے ساتھ ساتھ تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
عوام کو معیاری طبی سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے کیلئے ان ہسپتالوں میں ادویات، ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پرخطیر رقوم فراہم کی جا رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.