ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کا مشترکہ اجلاس،اجلاس میں قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قومی سلامتی پالیسی پر تفصیلی غوروخوض اور بحث ومباحثہ کیا گیا
جمعرات 27 فروری 2014 22:37
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کا مشترکہ اجلاس ہو ا جس میں قومی اسمبلی کے ایوان میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے پیش کی گئی قومی سلامتی پالیسی پر تفصیلی غوروخوض اور بحث ومباحثہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہاگیا کہ ستمبر2013ء کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی صدارت میںآ ل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی تھی ، اس کے بعد سے آج 26 فروری 2014ء کے دن تک حکومت ،ملک میں جاری دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کسی بھی حتمی فیصلہ پر پہنچنے سے قاصر رہی ہے ۔
اجلاس میں کہاگیا کہ پوری قوم اس امید کے ساتھ قومی اسمبلی کے اجلاس پرنظریں لگائے بیٹھی تھی کہ آج حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کسی ٹھوس حکمت عملی کا اعلان کیاجائے گا۔(جاری ہے)
لیکن وفاقی وزیرداخلہ نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریرکے دوران قومی سلامتی پالیسی کے حوالہ سے جو تین نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے اسے پڑھنے اور باربار بحث ومباحثے کے بعد رابطہ کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہ کرنے کے سبب ایسا لگتا ہے کہ حکومت ،کنفیوژ ڈاٹ کام (Cofuse.com)کے مرض میں شدت کے ساتھ مبتلا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ قوم کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کوئی واضح اور ٹھوس لائحہ عمل نہیں دے سکی ہے ۔
رابطہ کمیٹی نے ملک بھر کے دانشوروں سے اپیل کی کہ وہ ذرائع ابلاغ کے ذریعہ وزیراعظم صاحب کو قومی سلامتی کے بارے میں پالیسی بنانے میں صائب مشورے دیکر حکومت کی مدد کریں اور ثواب دارین حاصل کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.