پارلیمنٹ لازجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے الزمات بے بنیاد ہیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار
جمعہ 28 فروری 2014 13:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جمشید دستی کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے ان الزامات پر بہت افسوس ہوا ہے، پارلیمنٹ لاجز میں اراکین اسمبلی کی رہائش گاہیں ہیں وہاں معزز اور قابل احترام مائیں بہنیں اور بچے رہتے ہیں، اس صورتحال میں اس طرح کے الزامات لگائے جائیں گے تو دنیا کو کیا پیغام جائے گا۔
میں اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہوں اگر مجھے کوئی ایسی رپورٹ ملتی تو آپ کے سامنے پیش کرتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ میں لاجز میں ایسی کوئی سرگرمی ہوئی ہے تو میں جمشید دستی کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہوں، وہ تاریخ اور ان لوگوں کی نشاندہی کریں ہم سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اس کی تحقیقات کریں گے۔(جاری ہے)
چوہدری نثار نے کہا کہ پارلیمنٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر 23 کیمرے نصب ہیں جب کہ ایم این اے اور سینیٹرز کے علاوہ تمام گاڑیوں کی تفصیل سے چیکنگ کی جاتی ہے لہذا وہاں اس طرح کی سرگرمیاں ہونا ممکن نہیں اس حوالے سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خدا کے لئے آئندہ الزامات لگانے سے پہلے اس بات کا تعین کیا جائے کہ جو کہا جارہا ہے وہ صیح ہے یا نہیں، اگر یہ سب الزامات درست ہوئے تو میں جمشید دستی کا ساتھ دوں گا۔اس سے قبل چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میری وزارت نے تمام فورسز کے لیے شہدا پیکج قائم کرنے کا فیصلہ کیا، پیکج میں ان شہدا کے لواحقین کو بھی شامل کیا جائے گا جنھیں 2 سال سے معاوضہ نہیں ملا، سال 2012 میں شہید ہونے والے ایف سی اہل کاروں کے لواحقین کو ابھی تک معاوضہ نہیں ملا جو بہت بڑی زیادتی کی بات ہے، ہمارے تحفظ کے لیے سینہ تان کر لڑنے اورشہید ہونے والوں کےساتھ ایسا ہو رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.