کراچی کے علاقے ناظم آباد میں مسجد کے باہر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
جمعہ 28 فروری 2014 15:54
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) ناظم آباد میں گول مارکیٹ کے قریب مسجد کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گول مارکیٹ کے قریب مسجد سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جب نمازی باہر نکلنا شروع ہوئے تو نامعلوم دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت حامد اور خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ حملہ آور 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے باقاعدہ ریکی کرنے کے بعد انہیں نشانہ بنایا۔فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہےاور واقعے کے بعد سیاسی جماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد عباسی شہید اسپتال پہنچ گئی جہاں مقتولین کو بروقت طبی امداد نہ دینے پر ایمرجنسی میں ہنگامہ آرائی بھی کی گئی، ڈاکٹرز کے مطابق زخمی شخص کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔(جاری ہے)
فائرنگ کے واقعہ کے بعد ناظم آباد کے مختلف علاقوں گول مارکیٹ، پاپوش نگر اور بڑا میدان میں دکانیں اور کاربار بند ہوگیا جب کہ سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.