لاہور اور اسلام آباد سے مانچسٹر جانیوالی قومی ایئرلائن کی دوپروازوں میں بم کی افواہ ،لاہور سے جانیوالی پرواز کو ٹرمینل سے دور کھڑا کر کے مسافروں کو نیچے اتار لیا گیا،تلاشی کے بعد کلیئر قرار دیدیا گیا،مانچسٹر کے لارڈ میئر نعیم الحسن اور قونصلر افضل خان بھی اسی پرواز سے مانچسٹر پہنچے تھے
جمعہ 28 فروری 2014 22:54
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) لاہور اور اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی قومی ایئرلائن کی دو پرواز وں میں بم کی اطلاع پر ،لاہور سے جانیوالی پرواز کو ٹرمینل سے دور کھڑا کر کے مسافروں کو نیچے اتار لیا گیاتاہم تلاشی کے بعد پرواز کو کلیئر کر دیا گیا ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی نے قومی ایئرلائن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جہاز کی لینڈنگ کے دوران ایس ایم ایس کے ذریعے بم کی اطلاع کے بعد جہاز کو ٹرمینل سے دور کھڑا کر کے تمام مسافروں کو اتار لیا گیا۔
جبکہ پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت دیگر امدادی ٹیمیں بھی ائیر پورٹ پر پہنچ گئیں تاہم یہ افواہ ثابت ہوئی۔، مانچسٹر کے لارڈ میئر نعیم الحسن اور قونصلر افضل خان بھی اسی پرواز سے مانچسٹر پہنچے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی دوسری پرواز میں بھی بم کی اطلاع دی گئی جسکے بعد پولیس ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور امدادی ٹیموں نے جہاز کو گھیرے میں لے لیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.