دودہشتگردوں کے ذریعے ڈپلومیٹک انکلیو ژومیں حملہ کرنیکی منصوبہ بندی کی گئی ہے ‘ وفاقی دارالحکومت کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری،مزدوروں کے بھیس میں علاقے کی ریکی کرکے معلومات اکٹھی کی گئی ہیں ،ممکنہ طور پر سفارتی مشنز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے‘ ذرائع،فضائیہ کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کے بعد ممکنہ دہشتگری سے بچنے کیلئے نماز جمعہ بھی پولیس کے کڑے پہرے میں اد اکی گئی
جمعہ 28 فروری 2014 22:54
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر حساس اداروں نے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا، جبکہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائیہ کے حملوں کے بعد کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے نماز جمعہ بھی پولیس کے کڑے پہرے میں ادا کی گئی ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی اداروں کے مطابق دہشتگردی کی دھمکی شمالی وزیرستان کے ایک دہشتگرد گروپ نے دی، یہ گروپ دو دہشتگردوں کے ذریعے ڈپلومیٹک انکلیو ژومیں حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں اور دونوں نے مزدوروں کے بھیس میں علاقے کی ریکی کرکے معلومات اکٹھی کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملے کے لئے 18 سے 20 سالہ خود کش بمبار تیار کیا گیا ہے جو ممکنہ طورپر ایران یا امریکی سفارت خانے سمیت مختلف سفارتی مشنز کو نشانہ بناسکتا ہے۔ دوسری طرف پاک فضائیہ کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کے بعد نماز جمعہ کے موقع پر بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ۔ اس مناسبت سے اہم مساجد کی سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.