کراچی کے بیشتر علاقوں میں طالبان کا راج ہے، الطاف حسین
جمعہ 28 فروری 2014 23:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری۔2014ء) الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں طالبان کا راج ہے، میں نے کہا تھا کہ اگر حکومت واضح پالیسی نہیں دیتی تو فوج ٹیک اوور کرلے، لوگوں کو جمہوریت کا مطلب تک معلوم نہیں اور چمپئن بنتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر حکومت واضح پالیسی نہیں دیتی تو فوج ٹیک اوورکرلے۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ وہ فوج کی حکمرانی کے واحد مخالف ہیں مگر جنہیں جمہوریت کا مطلب بھی نہیں معلوم وہ جمہوریت کے چمپئن بنتے ہیں۔متحدہ لیبرڈویژن کے 27 ویں یوم تاسیس کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردوں نے فوج، ایف سی اور رینجرز پر حملے کئے، کراچی کے بیشتر علاقوں میں طالبان کا راج ہے۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو جمہوریت کا مطلب تک نہیں معلوم اور جمہوریت کے چمپئن بنتے ہیں، جمہوریت کا مطلب ہے حکومت عوام سے اور عوام کے درمیان۔
الطاف حسین نے بتایاکہ انہوں نے کہا تھا اگر حکومت واضح پالیسی نہیں دیتی تو فوج ٹیک اوورکرلے۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ وہ آمریت اور فوج کی حکمرانی کے واحد مخالف ہیں، ضیاء الحق کے دو رمیں پانچ کوڑے اور نو ماہ کی سزا دی گئی تھی، 2اکتوبر 1989ء کو جب جیل گیا فوجیوں نے معافی مانگنے کا کہا لیکن انکا رکیا، کوئی اور جمہوریت کا چمپئن ہوتا تو معافی نامہ لکھ کر باہر آجاتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.