حکومت نے سلامتی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کی تو تحریک استحقاق لائیں گے، رضا ربانی
ہفتہ 1 مارچ 2014 14:44
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے قومی سلامتی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کی تو حکومت کے خلاف تحریک استحقاق لائیں گے۔
(جاری ہے)
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی کابینہ اٹھارویں ترمیم کے بعد سینیٹ کو بھی جوابدہ ہے، قومی سلامتی سے متعلق سینیٹ کی اہمیت قومی اسمبلی سے زیادہ ہے لہذا قومی سلامتی پالیسی سینیٹ بھی پاس کرے گی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ سینیٹ کا استحقاق مجروح نہ کیا جائے اور سلامتی پالیسی ایوان بالا میں پیش کی جائے تاکہ اس پر سیر حاصل بحث کرنے کے بعد حکومت کو آگاہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سینیٹ کو اس لئے نظر انداز کررہی ہے کہ اس وقت ایوان میں اپوزیشن کی اکثریت جب کہ حکومتی اراکین کی تعداد کم ہے، لیکن ہم نے قومی سیکیورٹی کے حوالےسے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبے پر عمل نہ کیا تو ہم دوسری اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد حکومت کے خلاف تحریک استحقاق لائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.