ایشیا کپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کے لئے 246 رنز کا ہدف، روہت شرما ، امباتی ریادو، رویندرا جدیجا کی نصف سنچریاں ، سعید اجمل کی 3 وکٹیں
اتوار 2 مارچ 2014 16:56
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) ایشیا کپ کے اعصاب شکن مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لئے 246 رنز کا ہدف دیا ہے۔
(جاری ہے)
بنگلہ دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر روایتی حریف بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز اسکور کئے، بھارت کی پہلی وکٹ 18 کے رنز پر گری جب شیکر دھون محمد حفیظ کی گیند پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 56 رنز پر گری جب ویرات کوہلی 5 رنز بنا کر عمرگل کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جب کہ روہت شرما 56 رنز بنا کر محمد طلحہ کا شکار ہوئے، اجنکیا رہانے محمد طلحہ کا دوسرا شکار بنے انہوں نے 23 رنز بنائے جب کہ دنیش کارتھک 23 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر سعید اجمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
214 کے مجموعی اسکور پر امباتی ریادو 58 رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے۔ رویندرا جڈیجا 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے 40 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد حفیظ اور محمد طلحہ نے 2،2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.