دوران خطبہ موبائل فون استعمال کرنے سے نماز باطل ہوجاتی ہے،امام مسجد نبویٰﷺ،دوران خطبہ اور نماز کسی قسم کی تصویر یا ویڈیوبنانے سے گریزکریں،مسجد انتظامیہ کی نمازیوں کو ہدایت
اتوار 2 مارچ 2014 17:14
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) مسجد نبوی کے امام اور خطیب الشیخ علی الخذیفی نے کہا ہے کہ خطبہ جمعہ کے دوران نمازیوں کی موبائل کیمروں سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے عمل سے نماز باطل ہو جاتی ہے۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ وہ ایسے کام میں مشغول نہ ہوں جس کا تعلق عبادت یا نماز سے نہیں ہے ورنہ ان کی نماز باطل ہو جائے گی،انہوں نے کہاکہ خطبہ کے دوران جو شخص اس قسم کے مشاغل میں مصروف ہو گا اس کی نماز باطل تصور ہو گی جس طرح اسلامی شریعت خطبہ کے دوران تمام حاضرین کو خاموش رہنے کی تلقین کی گئی ہے اسی طرح ہر اس کام سے منع کیا گیا ہے جس سے نماز یا خطبے میں خلل پیدا ہو،بعد ازاں مسجد نبوی کی نگراں کمیٹی کے ترجمان الشیخ احمد المنصوری نے اعلان کیاکہ انتظامیہ کی جانب سے زائرین اور نمازیوں کو سختی سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ دوران خطبہ اور نماز کسی قسم کی تصویر یا ویڈیو نہیں بنائیں گے۔
دوران نماز تمام نمازی حضرات اپنے موبائل فون بند رکھیں گے تاکہ دوسروں کی نماز متاثر نہ ہو۔ اس سلسلے میں مقامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل پر بھی شہریوں کو بار بار ہدایات دی جاتی رہتی ہیں، اس کے باوجود کچھ لوگ دوران خطبہ غیر ضروری مشاغل میں مصروف رہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.