فوج گوریلا جنگ لڑنے کیلئے تیار ہے طالبان کا لاتعلقی کا اعلان کافی نہیں، چوہدری نثار
پیر 3 مارچ 2014 21:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری میں پیش آنے والے واقعے پر طالبان کا صرف اظہار لاتعلقی کافی نہیں بلکہ انہیں اس کی پرزور مذمت اور حملہ آوروں کی نشاندہی کرنی چاہئے۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ دہشت گرد جو مرضی کرلیں ہمارا عزم کمزور نہیں ہوگا، دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کریں گے اور وہ وعدہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے تاہم دہشت گردی کے لئے خاتمے کے لئے حکومت سے کوئی ٹائم فریم نہ مانگا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے اور اس مسئلے پر سیاست ملک سے زیادتی کے مترادف ہوگی، پچھلے 7 ماہ میں سندھ اور خیرپختونخوا میں بھی دہشت گردی کے بڑے واقعات ہوئے لیکن ہم نے ان پر کوئی سیاست نہیں کی اور نہ ہی صوبائی حکومت کو ناکام ٹھہرایا لہٰذا آج کے واقعے کے بعد یہ کہنا مناسب نہیں ہوگا کہ پاکستان غیر محفوظ ہوگیا کیونکہ جب کہا جاتا ہے کہ کوئی محفوظ نہیں تو قوم، مخالفین اور دشمنوں کو غلط پیغام جاتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.