طالبان کی شوری نے اسلام آباد سانحہ میں ملوث تنظیم بارے آگاہی کیلئے کوششیں کرنے کی یقین دہانی کر ادی

منگل 4 مارچ 2014 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان کی شوری نے اسلام آباد سانحہ میں ملوث تنظیم بارے آگاہی کیلئے کوششیں کرنے کی یقین دہانی کر ادی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق طالبان کی مذاکراتی کمیٹی نے طالبان شوری کمیٹی سے رابطہ کیا جس میں اسلام آباد کچہری واقعے پر گفتگو کی گئی۔دونوں کمیٹیوں کے درمیان غیر معروف تنظیم کی جانب سے اسلام آباد دہشت گردی واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔شوری کمیٹی کا کہنا تھا کہ ان کا ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم سے تعلق نہیں اور اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :