خصوصی عدالت، ججز اور وکلا پر حملے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، وکلا پرویز مشرف
بدھ 5 مارچ 2014 13:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) پرویز مشرف کے وکلاء نے تحریک طالبان پاکستان کی جانب سےمبینہ دھمکی آمیز خط خصوصی عدالت میں پیش کردیا، وکلا کی جانب سے عدالت، ججز اور وکلا پر بھی حملے سے آگاہ کیا گیا۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمے کی سماعت شروع کی۔ دوران سماعت سابق صدر کے وکیل انور منصور نےعدالت میں مؤقف اختیا کیا کہ خصوصی عدالت بھی غیر محفوظ ہے۔
کراچی میں انہیں گن پوائنٹ پرروک کر موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی، وہ اس ذہنی کیفیت میں ہی نہیں کہ مقدمے کی پیروی کرسکیں۔اس موقع پراحمد رضا قصوری روسٹرم پر آئےاور تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر لکھا گیا دھمکی آمیز خط پیش کردیا جس میں سابق صدر پرویز مشرف کا مقدمہ لڑنے پر شریف الدین پیرزادہ، انور منصور اور احمد رضا قصوری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.