رشوت خوری اور سفارشی کلچرنے میرٹ کی دھجیاں اڑاکر رکھ دی ہیں‘ جماعت اسلامی پنجاب
جمعرات 6 مارچ 2014 16:03
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب امیر العظیم اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو معاشی مشکلات سے نجات دلانے میں مکمل طور ناکام ہوچکے ہیں، مہنگائی اوربے روزگاری نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،سودی نظام معیشت کبھی اسلامی معاشی نظام کا متبادل نہیں ہوسکتا، ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اللہ اور اس کے رسول کاقانون نافذ کیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کے دور اقتدار میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 30فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے بیرونی قرضوں کے حجم میں403بلین روپے کااضافہ حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کامظہر ہے۔(جاری ہے)
گھمبیر مسائل پر قابو،کرپشن کاقلع قمع اور روپے کی قدرکو مستحکم کرکے ہی ہم پاکستان کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلاسکتے ہیں۔
حکومت اپنے وعدوں پرعملدرآمد کرے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مزید کہاکہ حکمران اپنی آئینی وقانونی ذمہ داریوں کو اداکریں تاکہ عوام کوریلیف میسر آسکے۔ملکی حالات سے دلبرداشتہ اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت نوجوان طبقہ بیرون ملک کا رخ کررہاہے۔رشوت خوری اور سفارشی کلچرنے میرٹ کی دھجیاں اڑاکر رکھ دیں ہیں۔حکومتی معاشی حکمت عملی سے امیر اور غریب کے درمیان فرق دن بدن بڑھتا چلاجارہا ہے۔کشکول توڑنے کادعویٰ کرنے والوں نے ایسے قرضوں کے شکنجے میں جکڑدیا ہے جس سے نجات کاراستہ نظر نہیں آتا۔آئی ایم ایف کی غلامی کاطوق گلے سے اتار پھینکنے تک ہم ترقی نہیں کرسکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.