تھرمیں تمام ہلاکتیں قحط سالی سے نہیں بلکہ بیماریوں سے بھی ہوئی ہیں، قائم علی شاہ
جمعہ 7 مارچ 2014 16:33
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دعوی کیا ہے کہ تھر میں تمام ہلاکتیں قحط سالی سے نہیں بلکہ بیماریوں کی وجہ سے بھی ہوئی ہیں۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزرا کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھر میں ہونے والی ہلاکتیں صرف بھوک کی وجہ سے نہیں بلکہ کئی بچے نمونیہ سمیت دوسری بیماریوں کےباعث بھی جاں بحق ہوئے تاہم وزیراعلیٰ نے اعتراف کیا کہ اس سارے عمل میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے غفلت ضرور ہوئی ہے، انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ تھر کے متاثرہ علاقوں میں گندم کی تقسیم میں تاخیر ہوئی ہے۔
پریس کانفرنس میں صحافیوں کی جانب سے کئی تند و تیز سوالات کے جوابات وزیراعلیٰ سندھ گول کرگئے۔ معصوم بچوں کی ہلاکتوں پر وزیراعلیٰ سندھ سمیت متعلقہ وزرا کے استفعوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی وزیر اعلیٰ نہ دے سکے تاہم تھر میں وفات پا جانے والے بچوں کے ورثا کے لئے وزیر اعلی نے فی کس 2 لاکھ روپے اور مفت گندم کی تقسیم کا بھی اعلان کیا جب کہ معاملے کی تحقیقات کےلئےدو کمیٹیاں بھی بنادی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.