لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولر اور 8ارب روپے کی لاگت سے مزید 2لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے انقلابی اعلانات ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خواتین کیلئے ایک اور جامع اصلاحاتی پیکیج کا اعلان کر دیا ، متعدد قوانین میں ترامیم ،چائلڈ میرج ، جہیز، شادی بیاہ کی تقریبات، گارڈین اینڈ وارڈ ایکٹ اور نکاح نامہ میں ترامیم سے خواتین کو زیادہ حقوق ملیں گے،صوبائی کمیشن کا قیام، گھریلو ملازموں کے بارے میں جامع پالیسی بچوں کی پیدائش پر رجسٹریشن فیس ختم کرنا بھی پیکیج میں شامل، خواتین کے تعلیمی اداروں میں صرف خاتون ٹھیکیدار ہی کنٹین چلا سکے گی،ملک و قوم کی ترقی کے لئے خواتین کو عملی میدان میں آنا ہوگا ، محنت مزدوری کیلئے گھر سے نکلنے والی خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کو عبرت کا نشان بنا دیں گے،ایسے عناصر سے مجرموں جیسا سلوک ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا عالمی یوم خواتین کے موقع پرایوان اقبال میں تقریب اور پنجاب اسمبلی کے ا جلاس سے خطاب
ہفتہ 8 مارچ 2014 21:58
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے جامع اور دور رس اصلاحات پر مبنی ایک اور پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت قوانین میں موجود ہر وہ اقدام ختم کیا جا رہا ہے جو صوبہ پنجاب میں خواتین کی ترقی کی راہ میں حائل ہے،وزیراعلیٰ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ پنجاب حکومت 8ارب روپے کی لاگت سے مزید 2لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلبا و طالبات میں تقسیم کرے گی۔
وہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پرہفتہ کے روز ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران حقوق خواتین کے حوالے سے مختلف قوانین میں ترامیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت چائلڈ میرج ایکٹ ، جہیز اور دلہن کو دیئے جانے والے تحائف کے بارے میں ایکٹ، شادی بیاہ کی تقریبات کے بارے میں ایکٹ، گارڈین اینڈ وارڈ ایکٹ، موجودہ نکاح نامہ، پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ اور ٹھوس اثاثہ جات کی تقسیم کے بارے میں قوانین میں ترامیم کر رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.