پنجاب یوتھ فیسٹیول ، پاکستان نے دسو یں ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ جیت لی،پاکستان نے 4 گولڈ، 8سلور ا ور 8کانسی کے تمغے جیتے، افغانستان نے 3اور نیپال نے 2 گولڈ میڈل جیتے ،مسٹر ساؤتھ ایشیا شوکت شہزاد اور جونیئر مسٹر ساؤتھ ایشیا کا ٹائٹل فہد نسیم بٹ نے جیتا
اتوار 9 مارچ 2014 20:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) د سویں ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ 2014ء میزبان پاکستان نے 49 پوائنٹس کے ساتھ جیت لی ۔مسٹر ساؤتھ ایشیا شوکت شہزاد اور جونیئر مسٹر ساؤتھ ایشیا کا ٹائٹل فہد نسیم بٹ نے جیتا۔ پنجاب حکومت اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جاری پنجاب یوتھ فیسٹیول میں پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ہونے والے دسویں ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں تین ممالک پاکستان، افغانستان اور نیپال کے 40 تن سازوں نے سینئرز کی 9 اور جونیئرز کی 2 کیٹگریز میں حصہ لیا۔
پاکستان نے مجموعی طور پر 49 پوائنٹس حاصل کر کے ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔ افغانستان 31 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ نیپال 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔(جاری ہے)
چمپئن شپ کی سینئر کیٹگریز کے 55 کلو گرام وزن میں نیپال کے سوجان تامین نے پہلی، پاکستان کے غلام عباس نے دوسری اور پاکستان ہی کے محمد اویس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
60 کلو گرام کلاس میں نیپال کے گیان نیرائن ماہرجان نے پہلی، پاکستان کے عابد محمود نے دوسری جبکہ پاکستان ہی کے مجاہد حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 65 کلو گرام کلاس میں افغانستان کے قربان نے پہلی، پاکستان کے محمد امتیاز نے دوسری،پاکستان ہی کے عبدالرازق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 70 کلو گرام میں پاکستان کے اویس سجاد نے پہلی، پاکستان کے امجد یاسین نے دوسری جبکہ افغانستان کے ہنر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 75 کلو گرام کلاس میں پہلی تینوں پوزیشن پر پاکستان کا قبضہ رہا۔ بنارس خان پہلے، حافظ عمر دوسرے اور قیصر مرزا تیسرے نمبر پر رہے۔ 80 کلو گرام کلاس میں بھی پاکستان نے تینوں میڈل اپنے نام کیے۔ علی عمران پہلے، زاہد خان دوسرے اور محمد عظیم تیسرے نمبر پر رہے۔ 85 کلو گرام کلاس میں افغانستان کے نصرت انصاری پہلے، پاکستان کے مظہر اقبال دوسرے اور مدثر خالد تیسرے نمبر پر رہے۔ 90 کلو گرام میں افغانستان کے شکر الله پہلے، پاکستان کے محمد راشد دوسرے جبکہ پاکستان ہی کے ذیشان علی تیسرے نمبر پر رہے۔ 90 کلو گرام سے زائد وزن کیٹگری میں پاکستان کے شوکت شہزاد پہلے اور افغانستان کے احمد یاسین دوسرے جبکہ پاکستان کے اعجاز حیدر تیسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان نے4 گولڈ، 8 سلور اور 8 کانسی کے میڈل جیتے جبکہ افغانستان نے تین گولڈ اور نیپال نے دو گولڈ میڈل جیتے۔ جونیئرز کی دو کیٹگریز کے 70 کلو گرام مقابلے میں افغانستان کے بریلائی نے جبکہ 70 کلو گرام سے زائد وزن کیٹگری میں پاکستان کے فہد نسیم بٹ نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد، صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور تھے جنہوں نے فاتح تن سازوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.