کراچی ،ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ،ایک 115 تفتیشی افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی کا دعویٰ

اتوار 9 مارچ 2014 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک 115 تفتیشی افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی۔اتوار کو ایڈیشنل آئی جی کراچی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پانچ ستمبر 2013 سے شروع آپریشن کے دوران ناقص تفتیش اور غفلت برتنے پر115 تفتیشی افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی۔

35 سی آئی اے افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹس میں جواب طلب کیاگیا۔ 46 تفتیشی افسران کو سخت جبکہ 69تفتیشی افسران کومعمولی سزا دی گئیں۔ سخت سزائیں پانے والوں میں زون کے 32، ویسٹ زون کے 12 اورساوٴتھ زون کے دو افسران شامل ہیں۔معمولی سزائیں پانے والے 69 تفتیشی افسران میں ایسٹ زون کے 29، ویسٹ زون 29 اورساوٴتھ زون کے 11 افسران شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس قوانین کے مطابق سخت سزاؤں میں مدت ملازمت میں کمی، سنیارٹی میں کمی، تنخواہ کی کٹوتی، تنزلی، جبری ریٹائرمنٹ اوربرطرفی شامل ہے۔

معمولی سزاوٴں میں تنخواہوں میں اضافہ کی بندش اور تحریری اظہار برہمی شامل ہے۔سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی تھی کہ پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث دہشت گردی کے خلاف جاری ایکشن نتیجہ خیزثابت نہیں ہورہا اور ملزمان چھوٹ جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :