تمام سٹیک ہولڈرزایک ہوجائیں طالبان کو دفترنہیں بہت کچھ دینے کوتیار ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا، صوبائی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہمیں ستر سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہے، اگر اپوزیشن ہمارے لئے خطرہ ہے تو ہم بھی ان کیلئے خطرہ ہیں، حکومت اور طالبان نے جو کمیٹیاں بنائی تھیں انہوں نے اپنا کردار ادا کر دیا اب اس بارے طالبان اور حکومت کے مابین براہ راست مذاکرات کے لئے نئی کمیٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،اسمبلی چیمبر میں میڈیا سے گفتگو
منگل 11 مارچ 2014 20:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل میں قبائل کو شامل کرنابہت ضروری ہے پہلی حکومتی مذاکراتی کمیٹی اپناکام کرچکی ہے فائنل کمیٹی بااختیاربنائی جارہی ہے جوفیصلہ کریگی تمام سٹیک ہولڈرزایک ہوں تو طالبان کو دفترنہیں بہت کچھ دینے کوتیار ہیں،خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے بعد اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت اور طالبان نے جو کمیٹیاں بنائی تھیں انہوں نے اپنا کردار ادا کر دیا ہے اب اس حوالے سے طالبان اور حکومت کے مابین براہ راست مذاکرات کے لئے نئی کمیٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ہماری تجویز ہے کہ اس کمیٹی میں قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین کو بھی شامل کیا جائے کیونکہ یہ علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف روز اول سے یہی ہے کہ مذاکرات کے ذریعے قیام امن کو ممکن بنایا جائے ۔ کچھ عرصہ پہلے خیبر پختونخوا اسمبلی کے پارلیمانی لیڈروں کے ساتھ اجلاس کے موقع پر ہم نے کہا تھا کہ اگر وفاق مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے تو پھر ہمیں کیا کردار ادا کرنا ہو گا ۔
پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہمیں ستر سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہے ۔ اگر اپوزیشن ہمارے لئے خطرہ ہے تو ہم بھی ان کے لئے خطرہ ہیں ۔ وہ جو کھیل کھیلنا چاہتے ہیں ہم اس کھیل کے پرانے کھلاڑی ہیں ۔ سہ فریقی اتحاد ہمارے لئے کوئی خطرہ نہیں یہ تو صرف تین جماعتیں ہیں اگر پوری اپوزیشن بھی ہمارے خلاف اکٹھی ہو جائے تو ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ساتھ اچھے روابط ہیں دونوں سیاسی جماعتوں کے مابین فرینڈلی فائر ہوتا رہتا ہے،انہوں نے کہاکہ ڈپٹی سپیکر کووزقانون بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا ،گورنرکی تبدیلی کاکوئی علم نہیں ، پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کی کوشش ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے تاکہ ہمارا صوبہ پولیو فری ہو جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.