شیخ رشید کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے وعدے کے مطابق مستعفی ہو جانا چاہئے،عابد شیر علی ،وہ میرا کی طرح بھیس بدل کر مختلف ٹی وی چینلز پر آ کر چیلنج کرتے تھے ،اب ڈالر 100 روپے سے کم ہو گیا ہے،وفاقی وزیر مملکت

بدھ 12 مارچ 2014 20:42

شیخ رشید کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے وعدے کے مطابق مستعفی ہو جانا چاہئے،عابد ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شیخ رشید میرا کی طرح بھیس بدل کر مختلف ٹی وی چینلز پر آ کر چیلنج کرتے تھے اب ڈالر 100 روپے سے کم ہو گیا ہے تو اب انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے وعدے کے مطابق مستعفی ہو جانا چائیے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ شیخ رشید کا نیا موقف ہے کہ حکومت نے کون سا تیر مارا ہے جو میں مستعفی ہو جاؤں اس کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید کو مستعفی ہو جائے چاہئے وہ بہت بولتے تھے کہ گورنمنٹ کوئی کام نہیں کر رہی اگر ڈالر 100 روپے سے نیچے آ گیا تو میں استعفیٰ دے دوں گا میں آپ کے ذریعے شیخ رشید سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ میرا کی طرح بھیس بدل بدل کر مختلف چینلز پر آ کر دعوے کرتے تھے میرا اور شیخ رشید میں کوئی فرق نہیں ہے اب میری ان سے درخواست ہے کہ وہ بہانے بازی چھوڑ دیں اور اپنے وعدے کے مطابق نہ صرف استعفیٰ دے دیں بلکہ انہیں حکومت کی اہلیت اور کارکردگی کی تعریف کرنی چائیے کہ میان نواز شریف کی قیادت میں جس نے ایک ناقابل یقین کامیابی حاصل کر لی ہے۔