کوئٹہ : زیرتعمیر مکان کی چھت گرگئی،چار زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا

جمعرات 13 مارچ 2014 12:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں زیرتعمیر مکان کی چھت گرگئی،مکان کی چھت گرنے سے وہاں کام کرنے والے کچھ مزدور ملبے تلے دب گئے،چار کو زخمی حالت میں نکال کر سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاوٴن کے قریب چھالو باوڑی میں ایک مکان کی تعمیر کا کام جاری تھا کہ اچانک اس کے ایک کمرے کی چھت گرگئی جس کے نیچے چند مزدور دب گئے،فوری طور پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کا کام شروع کردیاگیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے سے چار مزدوروں کو نکال کر سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ،ملبے لے ایک سے دو مزدرو مزید دبے ہونے کا خدشہ ہے،جنہیں نکالنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔