روس کے دو سیاست دانوں کا امریکہ کو فٹبال ورلڈ کپ سے باہر نکالنے اور فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ
جمعرات 13 مارچ 2014 14:04
ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) روس کے دو سیاست دانوں نے امریکہ کو رواں سال فٹبال ورلڈ کپ سے باہر نکالنے اور فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کی ایوان زیریں ڈوما کے دو ارکان الیگزینڈر سدیاکن اور میخائل مارکلوو نے فیفا میں ایک پٹیشن دائر کی ہے۔
(جاری ہے)
دونوں سیاست دانوں نے موقف اختیار کیا کہ امریکہ نے نا صرف یوگوسلاویا، عراق اور لیبیا میں جارحیت دکھائی بلکہ شام کے معاملات میں بھی دخل اندازی کی کوششیں کیں۔
سدیاکن کا کہنا ہے کہ ان کی تحریری درخواست امریکی ریپبلکن سینیٹرز مارک کرک اور ڈان کوٹس کے اس خط کا ردعمل ہے، جس میں انہوں نے روس کو عالمی کپ سے باہر نکالنے کا کہا تھا۔سدیاکن نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور گیند کے بدلے گیند جیسا معاملہ ہے۔ امریکہ کو عالمی کپ میں شرکت سے روکا جائے اور ان کی فیفا رکنیت بھی معطل کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان
-
محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا
-
پی سی بی میں نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ، اشتہار دیدیا گیا
-
نجم سیٹھی کا ایف آئی اے کے پی سی بی کی خاتون عہدیدار کیساتھ نامناسب رویے پر اظہار افسوس
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان پہلے میچ میں چار مئی کو ملائیشیا کیخلاف مدمقابل ہوگا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس لیگ،بوائیز اور گرلز کیٹگریز کے مقابلے جاری
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم نے سوریہ کمار یادیو سے فاصلہ کم کرلیا
-
پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی، مائیکل وان کی پیشن گوئی
-
دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.