ایف بی آر کا رواں سال ٹیکس وصولی کے ہدف پر نظرثانی کا فیصلہ، بعض ممالک سے آزاد تجارتی معاہدوں اور تجارتی رعایتوں کے باعث کسٹم ڈیوٹی کی وصولی کم رہی ، چیئر مین ایف بی آر
جمعرات 13 مارچ 2014 20:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) کسٹم ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے پیش نظر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال چوبیس کھرب75 ارب روپے ٹیکس وصولی کے ہدف پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا، نیا ہدف 23کھرب 45 ارب روپے مقرر کیا جائیگا۔
(جاری ہے)
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین طارق باجوہ کے مطابق کسٹم ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں کمی کے باعث ٹیکس وصولی کے ہدف پر نظرثانی کا فیصلہ کیا، چیئرمین ایف بی آرکے مطابق وفاقی بجٹ میں ٹیکس وصولی کا ہدف میں گزشتہ مالی سال کی نسبت اکیس فیصد اضافہ کیا گیا تھا، تاہم وصولی میں کمی کے باعث ہدف پر نظرثانی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض ممالک سے آزاد تجارتی معاہدوں اور تجارتی رعایتوں کے باعث کسٹم ڈیوٹی کی وصولی کم رہی، واضح رہے گذشتہ مالی سال ایف بی آر کی ٹیکس وصولی بیس کھرب پچاس ارب روپے کی نظرثانی شدہ ہدف سے بھی کم انیس کھرب چھیالیس ارب روپے رہی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.