وقت آگیاکہ حکومتی کمیٹی اورطالبان ایک ساتھ بیٹھیں، مولانا سمیع الحق
جمعہ 14 مارچ 2014 19:59
اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (س)اور طالبان مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان کو ایک ساتھ بٹھانا ہے۔
(جاری ہے)
طالبان کمیٹی کے وزیرستان سے واپسآنے والے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولاناسمیع الحق کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کے رہنماوٴں سے تفصیلی بات چیت ہوئی، اب وقت آگیا ہے کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان کو ایک ساتھ بٹھانا ہے، حکومتی کمیٹی سے کل یا پرسوں ملاقات ہوگی، حکومتی کمیٹی کو طالبان کے پاس لے کرجائیں گے اور ملاقات کرائیں گے۔
مولاناسمیع الحق نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کے ساتھ ملاقات میں طالبان اور حکومتی کمیٹی کی ملاقات پر بات ہوگی، حکومتی کمیٹی میں شامل اراکین کو قبائلی علاقوں کا تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف خود معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں، کل وزیر اعظم نے بھی اشارہ دیا ہے کہ طالبان مذاکرات پر غور کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.