چیف جسٹس پاکستان نے ہائیکورٹ کے 12ججز کی سنیارٹی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا،درخواستوں کو سپریم کورٹ کے بنچ کے روبرو سماعت کیلئے لگانے کا حکم
جمعہ 14 مارچ 2014 21:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے 12ججز کی سنیارٹی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواستوں کو سپریم کورٹ کے بنچ کے روبرو سماعت کیلئے لگانے کا حکم دیدیا۔جمعہ کے روز چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پر اعتراض کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے انکی درخواست پر متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض لگایا ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں بے بنیاد ہے۔ججز کی سنیارٹی کا معاملہ عدلیہ کی آزادی کا معاملہ ہے اس لئے اعتراض ختم کر کے درخواست کو سماعت کیلئے لگانے کا حکم دیا جائے۔ چیف جسٹس نے اعتراض ختم کرتے ہوئے رجسٹرارآفس کو ہدایت کی ہے کہ ججز سنیارٹی سے متعلق تمام درخواستوں کو سپریم کورٹ کے بنچ کے روبرو سماعت کیلئے لگایا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.