کراچی: رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 120 ملزمان گرفتار، اسلحہ بارودی مواد برآمد
ہفتہ 15 مارچ 2014 15:49
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ کچرا کنڈی سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد ایک سو بیس ملزموں کو گرفتار کر کے بارودی مواد بر آمد کر لیا گیا۔ صدر میں مقابلے کے بعد تین ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ شہر قائد میں گارڈن تھانے کے علاقے البیلا سگنل کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے سلمان جاوید جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی۔ بنارس کے قریب کچرا کنڈی سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے۔ ادھر شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیم کے کارندوں کے خلاف آپریشن جاری رہا۔
(جاری ہے)
ایک سو بیس گرفتار کئے گئے ملزموں میں ٹارگٹ کلرز اور اشتہاری بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ، ہتھیار اور بارود بر آمد کیا گیا۔
لیاری کے علاقے دریا آباد میں ایک مکان سے دھماکا خیز مواد اور ہتھیار بر آمد کئے گئے۔ کورنگی سے ٹارگٹ کلر نصراللہ کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ سعید آباد سے 2 غیر ملکیوں سمیت 10 ملزموں کو گرفتار کر کے سیمنٹ کی بوریوں سے بھرا ٹرک قبضے میں لیا گیا۔ بلدیہ ٹاؤن کے ایک گھر میں کرائمز برانچ پولیس کے چار اہلکاروں نے ڈکیتی کی کوشش کی جنہیں پکڑ کر سرکاری موبائل سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.