وزیر اعلیٰ بلوچستان کا صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے صارف عدالت قائم کرنے کا اعلان،لوگوں میں حقوق اور فرائض کے حوالے سے شعور کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ
ہفتہ 15 مارچ 2014 23:08
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے صارف عدالت قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صارفین میں اپنے حقوق کے شعور کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے، وہ ہفتہ کے روز عالمی یوم صارفین کے موقع پر پامیرکنزیومر سوسائٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کر رہے تھے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں صارفین کے حقوق کا قانون موجود ہے، اس پر عملدرامد کیا جائے گا اور اس کے آغاز کے لیے صارف عدالت بنائی جا رہی ہے لیکن کسی بھی شعبے میں ادارے بنا دینا کافی نہیں لوگوں میں حقوق اور فرائض کے حوالے سے شعور کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے معاشرے میں موجود بے حسی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج بیگانگی کا رحجان اتنا عام ہو گیا ہے، کہ دہشت گردی کی ہولناک وارداتوں پر بھی معاشرے کے تمام حصے فعال ردعمل کا اظہار کرنے سے گریزاں نظر آتے ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس صورتحال کو تبدیل کرنے اور معاشرے کو بیدار، فعال اور متحرک کرنے کے لیے سول سوسائٹی کی تنظیموں اور خاص طور سے سیاسی جماعتوں کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی کا عمل چند شخصیات یا گروہوں کا مرہون منت نہیں ہوتااس کے لیے عوام کو تمام اہم معاملات میں دلچسپی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور غلطیوں اور خامیوں کی جرات کے ساتھ نشاندہی کرنی ہوگی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت اور عدم رواداری جیسے مسائل تشویشناک حد تک بڑھ گئے ہیں ان سب کے حل کے لیے عوام کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے سیاسی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوامی سطح پر شعور کو اجاگر کرنے میں اپنا تاریخی کردار ادا کریں، قبل ازیں کنزیومر سوسائٹی کوئٹہ کے چیف کو آرڈینیٹر نذر محمد بڑیچ نے گذشتہ چار سال کے دوران سوسائٹی کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور مطالبہ کیا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون کو فعال کیا جائے اور صارف عدالت قائم کی جائے، پروفیسر رحیم چنگیزی نے صارف کی تعریف صارفین کے حقوق اور مسائل پر روشنی ڈالی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.