ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے کئی رابطہ سڑکیں بند، غذر میں برف باری اور وبائی امراض سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 8 تک ہوگئی، اگلے دو دن کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے‘محکمہ موسمیات
اتوار 16 مارچ 2014 13:01
اسلام آباد‘گلگت‘ چترال‘ مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کے باعث سردی میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ برف باری سے کئی رابطہ سڑکیں اب تک بند ہیں۔ غذر میں برف باری اور وبائی امراض سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 8 تک ہوگئی۔ گلگت بلتستان میں دیامر، استور، غذر کے بالائی علاقوں میں گزشتہ دو روز سے شدید برف باری ہورہی ہے اور اس دوران دو فٹ برف گرچکی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے بارش کی وجہ سے ٹھنڈ مزید بڑھ گئی۔
شدید برفباری کے باعث تحصیل گوپس کے بالائی علاقوں کازمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ادھرسردی کی وجہ سے بچوں میں امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں جس کے باعث گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 8 بچوں کی ہلاکت بھی ہوچکی ہے۔(جاری ہے)
محکمہ صحت اور ڈی پی او غذر نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے فوری طور پر ڈاکٹروں کو ادویات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔چترال شہر میں بارش اوربالائی پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
آزاد کشمیر کے علاقوں مظفرآباد، کیل اور وادی نیلم کے بند راستوں پر سے برف ہٹائی جارہی ہے۔پنجاب اور سندھ میں موسم آہستہ آہستہ گرم ہوتا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دن کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.