وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مٹھی میں پی ڈی ایم اے کا وئیر ہاؤس قائم کر دیا گیا‘ریلیف کمشنر پنجاب،مقامی سطح پر فوڈ ہیمپرز خرید کر متاثرین میں ہنگامی بنیادوں پر تقسیم کئے جارہے ہیں،حکومت پنجاب نے لاہور سے 60 ٹرکوں کے ذریعے 5 کروڑ روپے مالیت کی 566 ٹن خوراک اور پانی روانہ کیا ہے
اتوار 16 مارچ 2014 18:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر تھر متاثرین کو امدادی سرگرمیوں کو مزید بہتر کرنے کے لئے مٹھی میں ” وئیر ہائس“ قائم کر دیا گیا ہے جہاں پنجاب سے خوراک پانی اور دیگر اشیا کا ذخیرہ کیا جارہا ہے جبکہ حید ر آباد اور دیگر مقامی جگہوں سے اشیاء خوردونوش وضروریہ بھی خرید ی جارہی ہیں اور اسے وئیر ہاؤس لا کر متاثرین میں تقسیم کیا جارہا ہے۔
اس امر کا اظہار ریلیف کمشنر پنجاب ندیم اشرف نے آج تھر متاثرین کوپنجاب حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کے سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد آصف،ڈائریکٹر ظہیر عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر حیدر شمسی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
ریلیف کمشنر پنجاب ندیم اشرف نے کہا کہ متاثرین کے لئے مقامی سطح سے اشیاء خوردونوش کے مزید 20 ہزار فوڈ ہیمپرز بھی متاثرین میں تقسیم کر دیئے گئے ہیں اوراب تک لاہور سے 60 ٹرکوں کے ذریعے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی566 ٹن اشیاء خوردونوش اور پانی کی بوتلیں تقسیم کی جا چکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فی ہیمپرز خوراک کا کل وزن 21.500 کلوگرام ہے جو کہ ایک ہفتہ کا راشن خاندان کے 15 افراد کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تھر متاثرین کی امدادی سرگرمیاں ان کی بحالی تک جاری رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.