لاڑکانہ میں دو لڑکیوں کا قتل،ڈی ایس پی سکھر کی سربراہی میں کمیٹی قائم

جمعہ 21 مارچ 2014 13:07

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) سپریم کورٹ نے لاڑکانہ میں کاری قرار دے کر قتل کی جانے والی لڑکیوں کے معاملے پر جرگے کے ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش کے لئے ڈی ایس پی سکھر عبدالقدوس کلہوڑ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں شکارپورکاروکاری سے متعلق از خود کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے لڑکیوں کے قتل، جرگے کے ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش کے لئے ڈی ایس پی سکھر عبدالقدوس کلہوڑ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ایک ہفتے میں کیس کی تحقیقات کرکے نامزد ملزمان کی گرفتار ی کی رپورٹ پیش کی جائے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ خادم حسین رند کا کہنا تھا کہ قتل اور جرگے کے خلاف دونوں مقدمات میں گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مزید وقت دیا جائے۔ عدالت نے قتل اور جرگے کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :