طالبان نے ’’احرار الہند‘‘ نامی تنظیم کوتلاش کرنے کی ذمہ داری لی ہے، پرویز رشید
جمعہ 21 مارچ 2014 18:56
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ طالبان نے ’’احرار الہند‘‘ نامی شدت پسند تنظیم کو تلاش کرنے کی ذمہ داری لے لی ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات جاری ہیں جس کے فوکل پرسن چوہدری نثارعلی ہیں اورقوم مذاکرات سے بہتر نتائج کی امید رکھے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیاں ہی طالبان شوریٰ سے بات چیت کیلئے جگہ کا تعین کریں گی۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارعسکری ادارے سے منسلک لوگوں پر مقدمات قائم ہوئے اوران اداروں میں کوئی بھی انفرادی طورپر غلط کام کررہا ہے تو اسے قانون کی گرفت میں لانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو قومی سلامتی پالیسی تشکیل دی ہے اس میں کسی کے بھی اختیارات زیادہ نہیں، عدلیہ ، مقننہ اوراتنظامیہ مل کرہی ریاستی امور چلاتے ہیں اوریہ ایک دوسرے کے بازو ہوتے ہیں، حکومت کو سعودی عرب کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امداد پہلی بار نہیں ملی، دوست ممالک ہی مشکل وقت میں مدد کرتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.