غداری کیس سے علیحدگی اختیار کی ہے اور نہ میرا کوئی ایسا ارادہ ہے‘ اکرم شیخ،اس کیس کے بدلے وزیر اعظم سے پلاٹ نہیں لینا ،ٹوکن فیس کے طور پر 999 روپے طے کئے ہیں،پرویز مشرف ایک بہادر جرنیل ہیں انہیں عدالت کے روبرو پیش ہونا چاہیے ‘ غداری کیس میں حکومت کے پراسیکیوٹر کی پریس کانفرنس
جمعہ 21 مارچ 2014 21:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس میں حکومت کے پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا ہے کہ غداری کیس سے علیحدگی اختیار کی ہے اور نہ میرا کوئی ایسا ارادہ ہے ،اس کیس کے بدلے وزیر اعظم سے پلاٹ نہیں لینا بلکہ میں نے اس کیس کو لڑنے کیلئے ٹوکن فیس کے طور پر 999 روپے طے کئے ہیں،پرویز مشرف ایک بہادر جرنیل ہیں انہیں عدالت کے روبرو پیش ہونا چاہیے ،خصوصی عدالت میں زیر سماعت غداری کے مقدمے کا سیاست یا کسی ملکی ادارے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ خالصتاً ضابطہ فوجداری کا کیس ہے۔
ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جمعہ کے روز اپنے چیمبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اکرم شیخ نے کہا کہ میڈیا میں آنے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ میں اس کیس سے علیحدہ ہو گیا ہوں ،میں اس کیس کو منطقی انجام تک لے جانا چاہتا ہوں اور کسی صورت اس کیس سے علیحدگی اختیار نہیں کروں گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میری پرویز مشرف کے ساتھ کسی قسم کی ذاتی رنجش نہیں تاہم میری موجودگی میں وہ عدالت میں پیش ہونے سے گریزاں ہیں۔
میں اس کیس میں صرف حکومت کا پراسیکیوٹر ہوں اور اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری کی حد تک کیس لڑ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا حکومت سے کوئی ذاتی تعلق نہیں اور نہ ہی میں نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے کوئی پلاٹ لینا ہے ۔کوئی ملکی ادارہ پرویز مشرف کی پشت پناہی نہیں کر رہا اور نہ ہی کوئی ایسا اقدام کریگا۔ آئین کے آرٹیکل 244 کے تحت ملکی مقتدر اداروں نے یہ حلف اٹھایا ہوتا ہے کہ وہ سیاست میں مداخلت نہیں کرینگے نہ ہی سیاست میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نہ خصوصی عدالت کو مانتے ہیں اور نہ ہی اس کیس کو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی اس کیس کی سماعت کو مانتے ہیں۔دوران سماعت ایک موقع پر میں نے ازراہ تعفن کہا تھا کہ پرویز مشرف اگر میری موجودگی میں پیش نہیں ہونا چاہتے تو میں عدالت سے باہر چلا جاتا ہوں اور اپنی جگہ اپنے کسی چیمبر کے وکیل کو بھیج دیتا ہوں لیکن یہ پیشکش آخری سماعت کے موقع پر کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.