جماعة الدعوة کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں مارچ،جلسوں و کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا
ہفتہ 22 مارچ 2014 18:06
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء ) جماعة الدعوة پاکستان کے زیر اہتمام آج(اتوار)یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں و علاقوں میں احیائے نظریہ پاکستان مارچ،جلسوں و کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں تمامتر مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ نظریہ پاکستان مارچ ، جلسوں اور کانفرنسوں سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنماؤں سمیت مذہبی ، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے مرکزی قائدین خطا ب کریں گے۔
اس حوالہ سے تمامتر تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔احیائے نظریہ پاکستان کے حوالہ سے مرکزی اور سب سے بڑا پروگرام لاہور میں ہو گا۔صبح دس بجے مینار پاکستان سے مسجد شہداء مال روڈ تک احیائے نظریہ پاکستان مارچ سے امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیدسمیت قومی مذہبی و سیاسی قیادت خطاب کرے گی۔(جاری ہے)
ملک بھر کی تمام شاہراہوں پر قومی پرچم لگائے گئے ہیں ۔
اسلام آباد میں جماعة الدعوة کے تحت دن 12بجے فیض آباد سے احیائے نظریہ پاکستان مارچ کا آغاز ہو گاجو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا نیشنل پریس کلب پہنچے گا ۔پریس کلب کے سامنے مارچ کے شرکاء سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی،قاری محمد یعقوب شیخ ،مولانا نصر جاویدخطاب کریں گے۔کراچی میں جماعة الدعوة کے تحت سفاری پار ک گلشن اقبال سے فوارہ چوک،کراچی پریس کلب تک نکالے جانے والے احیائے نظریہ پاکستان مارچ سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ،امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی و دیگر خطاب کریں گے۔جبکہ اسی طرح دیگر شہروں میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
-
نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لانی ہوں گی،خواجہ سلمان رفیق
-
حکومت کسی صوبے میں گورنر راج نہیں لگانا چاہتی ،اگر علی گنڈا پور چڑھائی کی باتیں کریں گے تو مسائل ہوں گے،خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.