مرکزی حکومت امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو بے نقاب کرے،شاہ محمودقریشی، حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے پوری قوم دعا گو ہے، بہت جلد عوام خوش خبری سنیں گے، صوبہ ہزارہ کے قیا م کے لیے کمیشن بنایا جائے، اگر نئے صوبوں کی ضرورت پڑی تو پاکستان تحریک انصاف پوراساتھ دیگی،پشاورمیں میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 22 مارچ 2014 19:53
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو بے نقاب کرے۔بعض عناصر امن کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں انکے خلاف بھرپورایکشن لیناہوگا،پشاور میں نجی سکول کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بعض ملک دشمن عناصرامن کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، حکومت ان عناصر کے خلاف کاروائی کریں تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکیں ۔
مذاکرات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے پوری قوم دعا گو ہے، بہت جلد عوام خوش خبری سنیں گے۔ مذاکرات کے حوالے سے مایوس نہیں ہونا چاہیے، ہمارا مقصد پاکستان اور خصوصا خیبر پختونخوا میں امن کا قیام ہے، صوبہ ہزارہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صوبہ ہزارہ کے قیا م کے لیے کمیشن بنایا جائے، اگر نئے صوبوں کی ضرورت پڑی تو پاکستان تحریک انصاف انکاری نہیں ہو گی ، عوامی سہولت کے لیے نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے، ان کا کہناتھا کہ صوبوں کے قیام پرکوئی سیاست نہیں چمکائی جائے گی، خیبر پختونخواہ کے گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گورنر تبدیل ہوتے رہتے ہے، گورنر کی تبدیلی پر وفاق نے پاکستان تحریک انصاف اور نہ ہی خیبر پختونخوا کی حکومت سے کوئی رابطہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر خیبر پختونخواہ کی حکومت سے مشاورت کی جائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.