حب ٹریفک حادثےمیں جاں بحق ہونے والے 31 افراد کی امانتاً تدفین کا فیصلہ
پیر 24 مارچ 2014 13:50
حب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء)سانحہ حب میں جاں بحق ہونے والے 31 افراد کی امانتاً تدفین کا فیصلہ کر لیا گیا. جسد خاکی کراچی سے حب روانہ۔ جبکہ لاشوں کی شناخت نہ ہونے پرلواحقین اذیت کا شکارہیں. گڈانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق انتیس افراد کی نماز جنازہ تین بجے سہ پہر حب میں ادا کی جائے گی۔ جمن شیخ گوٹھ کے قریب اجتماعی قبر بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ڈی این اے رپورٹ نہ ملنے کے باعث لواحقین اپنے پیاروں کی شناخت کے لئے حسرت و یاس کی تصویر بنے انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
گڈانی کے جان لیوا حادثے کے باعث کئی گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر سلطان ترین کے مطابق جمن شیخ گوٹھ کے قریب انتیس جاں بحق افراد کی اجتماعی قبر بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ دوسری طرف لیبارٹری بھجوائے جانے والے ڈی این اے نمونوں کی رپورٹ نہ ملنے کے باعث لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
حادثے کے بعد چھتیس لاشیں ایدھی ہوم لائی گئی تھیں۔ جن میں سے ایک کی شناخت ہوگئی تھی جو لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ ہفتہ کے روز ہونے والے حادثے میں اڑتیس ا فراد جاں بحق ہوئےتھے جن میں سے بیشتر کی لاشیں جھلس جانے کے بعد ناقابل شناخت ہو چکی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.