تحریک انصاف کا شیخ رشید کے معاملے پر امریکہ سے معذرت کا مطالبہ

منگل 25 مارچ 2014 19:19

تحریک انصاف کا شیخ رشید کے معاملے پر امریکہ سے معذرت کا مطالبہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے کے معاملے پر امریکہ سے معذرت کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک نے بھی احتجاجا امریکہ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی زیرصادرت اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں شیخ رشید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے کے معاملے پر امریکہ سے معذرت کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جب تک امریکہ اس معاملے پر معذرت نہیں کرتا پی ٹی آئی کا کوئی رکن امریکہ نہیں جائے گا۔ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک نے بھی احتجاجا اپنا امریکہ کا دورہ منصوخ کر دیا۔ امریکہ حکام نے داخلی سیکورٹی کے حوالے سے نفیسہ شاہ کو امریکہ آنے کی دعوت دی تھی۔