جسٹس فیصل عرب نے پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس سننے سے معذرت کرلی
جمعرات 27 مارچ 2014 11:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکلا کے اعتراض کے بعد جسٹس فیصل عرب نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں انور منصور کی 14 مارچ کے عدالتی حکم نامےمیں تصحیح کے لئے دائر درخواست پر دلائل دیئے جارہے تھے۔
اس دوران انور منصور نے کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ پرویز مشرف عدالت آنے کا ارادہ نہیں رکھتے، میں نے کہا کہ پرویز مشرف سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہ ہونا اور پیش نہ ہونا دو مختلف باتیں ہیں، عدالت نے بھی ملزم کو لاحق سیکیورٹی خطرات کو تسلیم کیا اور انہیں استثنی دیا گیا لیکن اس کے ساتھ ہی آئندہ کےلئے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا اجرا کوئی مذاق نہیں، جس طرح کیس کی کارروائی چل رہی ہے وہ اس سے مطمئن نہیں ہوں۔(جاری ہے)
عدالتی کارروائی پر عدم اچمینان پر جسٹس فیصل عرب نے پرویز مشرف کے وکلا سے استفسار کیا کہ اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ عدالت کیس کی سماعت کے دوران غیر جانبدار نہیں تو پھر ہم بھی اس کیس کو چلانے میں دلچسپی نہیں رکھتے، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ اب ویہ اس بینچ کا حصہ نہیں رہے۔واضح رہے کہ جسٹس فیصل عرب پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والی 3 رکنی خصوصی عدالت کے سربراہ ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.