فلم” پرانی جینز“ کے ٹریلر کے بعد پہلے گانے کی مختصر ویڈیو بھی ریلیز
جمعرات 27 مارچ 2014 12:55
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) نوجوانی کی مستیوں اوردوستوں کی شرارتوں سے بھرپور بالی ووڈ فلم” پرانی جینز“ کے ٹریلر کے بعد پہلے گانے کی مختصر ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے ۔”یاری یاری“کے بو لوں پر مبنی اس گانے میں نو جوان دوست ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مستی میں جھوم کر اپنی دوستی کا جشن مناتے نظر آرہے ہیں ۔
(جاری ہے)
اس فلم کی کہانی نوجوان دوستوں کے سنہری دنوں کے گرد گھومتی ہے جب وہ زمانے کی ہر فکر سے آزاد زندگی کے مزے اڑاتے نظر آتے ہیں۔
اسی دوران دلوں میں پیار کی کونپلیں پھوٹتی ہیں لیکن دو دوست ایک ہی لڑکی کے عشق میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس کے بعد دوستی میں پڑتی ہیں دراڑیں اور محبتیں بدل جاتی ہیں نفرتوں میں۔فلم کے ہدایت کار تنو شری چتر جی ہیں اور مرکزی کردار نو جوان اداکاروں تنوج وروانی ، اداکارہ ادتیہ سیل اور ازابیل نبھارہی ہیں۔ نئے نوجوان فنکاروں کی نئی نئی فنکاری یکم مئی کوسینما کے پردوں کی زینت بنے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.