Live Updates

شیخ رشید احمد اور مولانا فضل الرحمن کو دورے کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے ، عمران خان ،سندھ میں جب تک خیبر پختونخوا کی طرح پولیس آزاد نہیں ہو گی تب تک کراچی آپریشن کامیاب نہیں ہو گا ،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 27 مارچ 2014 21:00

شیخ رشید احمد اور مولانا فضل الرحمن کو دورے کی اجازت نہ دینا افسوسناک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی عمران خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد اور مولانا فضل الرحمن کو دورے کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں پاکستان کے پارلیمنٹرینز کی قدر نہیں وہاں پاکستان کی عوام کی کیا قدر ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں جب تک خیبر پختونخوا کی طرح پولیس آزاد نہیں ہو گی تب تک کراچی آپریشن کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طاقت ور کیلئے الگ اور غریب کیلئے الگ قانون ہے، جب تک انصاف پر مبنی قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی ہم کامیاب نہیں ہونگے، میں نے نیب کے سربراہ کا تقرر اسی لئے چیلنج کیا ہے کہ نیب طاقتور طبقے کیلئے کام کر رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات