مشروم کوغذاکاحصہ بنائیں،کینسر سے بچیں

جمعہ 28 مارچ 2014 16:34

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء)ایک نئی تحقیق کے مطابق مشروم کوروزمرہ غذا کا حصہ بنا نے سے کینسر سے بچاوٴممکن ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ما ہر ین کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مشروم میں ایسے مفید اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم میں کینسر کی رسولی کو کم کر نے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تحقیق کے مطا بق کینسر کے مریض مشروم کو اپنی غذا کا حصہ بنا کررسولی کو مزید بڑھنے سے روک سکتے ہیں اور دیگر جسما نی فوائد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔مشروم کازیادہ تراستعمال چائنیز اورجاپانی کھانوں میں کیا جاتا ہے۔