Live Updates

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردبدل وتوسیع،پانچ مشیروں کووزیربنانے کااعلان ،صوبائی وزیرصحت شوکت یوسفزئی سے محکمہ کاقلمدان لیکرانہیں وزیرصنعت مقررکردیا گیا ، پانچ وزراء اورپانچ مشیروں کی تقرری بھی کردی گئی ہے،عمران خان کی ہدایت کے بعد صوبائی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے

جمعہ 28 مارچ 2014 20:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) خیبرپختونخواحکومت نے صوبائی کابینہ میں توسیع اورردبدل کرتے ہوئے پانچ مشیروں کووزیربنانے کااعلان کردیا ہے،صوبائی وزیرصحت شوکت یوسفزئی سے محکمہ کاقلمدان لیکرانہیں وزیرصنعت مقررکردیا گیا ہے جبکہ پانچ وزراء اورپانچ مشیروں کی تقرری بھی کردی گئی ہے۔کابینہ میں ردبدل اورتوسیع کافیصلہ عمران خان کی ہدایت پرکیاگیا ہے۔

صوبائی حکومت نے کابینہ میں توسیع اورردبدل کرتے ہوئے حلقہ پی کے 67سے منتخب ہونے والے اکرام اللہ خان گنڈاپور،ایبٹ آبادسے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے44سے منتخب ہونے والے مشتاق احمدغنی ،پشاورسے خیبرپختونخوااسمبلی کے حلقہ پی کے ون سے منتخب ہونے والے ضیاء اللہ آفریدی،ہری پورسے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے50سے منتخب ہونے والے اکبرایوب خان اورنوشہرہ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 14سے منتخب ہونے والے میاں جمشیدالدین کاکاخیل کوصوبائی کابینہ میں شامل کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

پشاورسے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 11سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سیدمحمداشتیاق ارمڑ، حلقہ پی کے4سے منتخب ہونے والے عارف یوسف،پی کے99سے منتخب ہونے والے شکیل احمد،پی کے83سوات سے منتخب ہونے والے محب اللہ خان اورپی کے88شانگلہ سے منتخب ہونے والے عبدالمنعم کووزیراعلی خیبرپختونخواکا مشیرمقررکردیاگیاہے نئے وزراء اورمشیروں کے عہدوں کااعلان چند روز میں کیاجائیگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :