شریعت کے بغیر جمہوریت بے کار ہے اور آمریت کی بجائے خلافت مسائل کاحل ہے ‘ سراج الحق ، 2014 ء افغانستان سے امریکی انخلا اور کابل اور اسلام آباد میں اسلامی حکومت کے قیام کا سال ہے‘ سینئر وزیر خیبر پختونخواہ
ہفتہ 29 مارچ 2014 22:42
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینئر وزیر خیبر پختونخوا سراج الحق نے کہاہے کہ 2014 ء افغانستان سے امریکی انخلا اور کابل اور اسلام آباد میں اسلامی حکومت کے قیام کا سال ہے ،نوازشریف امریکہ کو جانے کا راستہ دیں ، مگر اسلحہ اور سامان جنگ مسلمانوں کے لیے مال غنیمت ہے، پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں شامل ہو کر ناقابل تلافی نقصان اٹھایاہے ، دہشتگردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے امریکہ کا خطے سے انخلا ضروری ہے، پاکستان کے 95فیصد عوام کو 5فیصد سیاسی برہمنوں نے جینے کے حق سے محروم کر رکھاہے ، عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھنے والوں کا یوم حساب آنے والا ہے ، شریعت کے بغیر جمہوریت بے کار ہے اور آمریت کی بجائے خلافت مسائل کاحل ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جاری جماعت اسلامی پنجاب کے تحت زونل امراء و سیکرٹریز کے سہ روز ہ تربیتی وتنظیمی کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
کنونشن میں پنجاب بھر سے سینکڑوں زونل و مقامی امیر اور ان کے سیکرٹریز شریک ہیں ۔ سراج الحق نے کہاکہ اسلامی نظام کے راستے میں علما کی بے اتفاقی اور دینی جماعتوں کے باہمی اختلافات بڑی رکاوٹ ہیں جس کا فائدہ اٹھا کر جاگیرداروں اور وڈیروں نے ملکی سیاست کو گھر کی لونڈی بنالیاہے ۔
جاگیردارانہ اور سودی نظام نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر غریبوں کو ان کے حقوق نہ دیے گئے تو جھونپڑیوں سے لوگوں کا سیلاب آئے گا اورجذبوں کے طوفان میں بنگلوں کا حساب ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات کو سبوتاژ کیا گیا تو امن قائم نہیں ہو سکے گا اور پاکستان کو ناقابل بیان نقصان سے دوچار ہونا پڑے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ امریکی و سیکولر لابی پاکستان کو ایک بار پھر تماشا بنانا چاہتی ہے ۔ ملک میں قیام امن کے لیے مذاکرات کی کامیابی ضروری ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.