کراچی ، مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک،6 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،رینجرز اور پولیس کا آپریشن ،تیرہ ملزمان گرفتار ، قبضے سے مختلف اقسام کے پچاس سے زائد ہتھیار برآمد ۔ تفصیلی خبر
اتوار 30 مارچ 2014 15:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائی کی کارروائی کے دوران گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی بر وقت جوابی کارروائی سے 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا جاتا ہے جن کی شناخت، شاہد، شعیب عرف مکس پتی اور جسیم عرف گولڈن کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ مقابلے کے دوران 6 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔(جاری ہے)
ادھر نارتھ ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی میں رینجرز کی جانب سے مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا،ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ عناصر اور مشتبہ ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے کیا گیا جس میں رینجرز کے 300 اہلکار شریک ہوئے،آپریشن کے دوران مجاہد کالونی کے داخلی وخارجی راستے بند کرکے گھروں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رہی،جبکہ موسی کالونی کے علاقے میں بھی رینجرز کی جانب سے مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے گئے ترجمان کے مطابق تیرہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے پچاس سے زائد ہتھیار برآمد کئے گئے۔
مزید قومی خبریں
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.