
بحرِ ہند میں لاپتہ طیارے کی زیر آب تلاش شروع کردی گئی
جمعہ 4 اپریل 2014 14:38
سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) آسٹریلیا کے حکام نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کو ڈھونڈنے کیلئے دو بحری جہازوں نے جمعہ کو جنوبی بحر ہند میں زیر آب تلاش شروع کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بحری جہاز پینگر لوکیٹر یا ایسے آلات جو لاپتہ طیارے کے بلیک بکس کے سگنل کو زیرب تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیس ہیں۔
لاپتہ طیارے کی تلاش میں 14 طیارے اور نو بحری جہاز حصہ رہے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا نے مختلف ممالک کے مصنوعی سیاروں سے ملی تصاویر کی بنیاد پر کہا تھا کہ طیارے کی آخری موجودگی بحرہند کے جنوبی علاقے میں پائی گئی تھی تاہم ابھی تک اس طیارے کا ملبہ کہیں سے بھی نہیں ملا ہے جس کی تلاش میں آسٹریلیا رابطہ کاری کر رہا ہے۔(جاری ہے)
مشترکہ ایجنسی کوآرڈینیشن مرکز کے سربراہ ریٹائرڈ ایئر چیف مارشل انگس ہیوسٹن نے کہا کہ دو بحری جہازوں نے لاپتہ طیارے کے بلیک بوکس سے آنے والے سگنل تک رسائی کیلئے زیر آب تلاش شروع کر دی ہے۔
آسٹریلیا کا بحری جہاز اوشین شیلڈ جس پر امریکی بحریہ کا پنگ لوکیٹر یا بلیک بکس سے آنے والے سگنل کو معلوم کرنے کا آلہ نصب ہے اور ایچ ایم ایس ایکو نے جو یہی صلاحیت رکھتا ہے، لاپتہ طیارے کے بلیک بکس کی تلاش شروع کی ہے۔ایئر چیف مارشل انگس ہیوسٹن نے کہا کہ دونوں بحری جہاز 240 کلو میٹر کا ایک ہی راستہ ایک دوسرے کو کور کرتے ہوئے تلاش کریں گے۔ماہرین کے مطابق اس تلاش میں وقت کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ بلیک باکس کی بیٹری سات اپریل تک ہی سگنل بھیج سکتی ہے جس کا مطلب ہے بلیک بکس سے چند تک ہی سگنل آئیں گے۔انگس ہیوسٹن نے کہا کہ بحر ہند کے اس علاقے کو لاپتہ طیارے کی تلاش کیلئے مصنوعی سیاروں سے لی لیے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر چنا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ تلاش کے علاقے کا تعین اس بنیاد پر ہوا کہ طیارہ کس طرح اڑایا گیا ہوگا اور طیارہ کہاں پانی میں گیا ہوگا۔انھوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈیٹا کو مزید چانچا جا رہا ہے تاہم ابھی کی تلاش موجودہ بہترین معلوماتی ڈیٹا کی بنیاد پر جاری ہے۔انگس ہیوسٹن نے کہا کہ ڈیٹا کی جانچ پڑتال میں پیش رفت کو دیکھتے ہوئے یہ امید کی جا سکتی ہے کہ طیارہ اسی علاقہ میں مل جائے گا جہاں پر اسے تلاش کیا جا رہاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یونان میں کریتی جزیرے پر لگنے والی خوفناک آگ نے تباہی مچادی
-
ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
-
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام تھاڈکی پہلی بیٹری آپریشنل ہو گئی
-
امریکہ اگلے ہفتے اوسلو میں ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا خواہاں
-
پوتین اورٹرمپ فون کال کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
برطانوی جیٹ ایف 35 طیارہ سترہ دنوں سے کیرالہ میں پر اسرار طور پر پھنس کر رہ گیا
-
عمان نے بینک کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کے قوانین میں تبدیلی کردی
-
غزہ ، امریکی کنٹریکٹرزکا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پرگولیاں چلانے کا انکشاف
-
بنگلہ دیش ، عدالت نے مفرور وزیر اعظم حسینہ واجد کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی
-
ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی دعوت
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
سعودی عرب نے ایرانی حجاج کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.