وزیراعلیٰ پنجاب سے ملائشیا کے معروف گروپ ایم ایم سی کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،حلال پروڈکٹس اور تعمیراتی شعبے میں تعاون پر اتفاق،خلیجی ریاستوں اور ملائشیا میں حلال پروڈکٹس کی بہت زیادہ مانگ ہے،حلال پروکٹس کی برآمدات بڑھا کر کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے،پنجاب میں لائیوسٹاک اور حلال پروڈکٹس کے شعبوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں‘ محمد شہباز شریف کی وفد سے گفتگو ،شہباز شریف کے ترقیاتی ویژن نے بہت متاثر کیا ، پنجاب کیساتھ حلال میٹ اور پولٹری کے حوالے سے تعاون کرینگے‘چیئرمین ملائیشین گروپ
ہفتہ 5 اپریل 2014 19:25
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں لائیوسٹاک اور حلال پروڈکٹس کے شعبوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں،حلال پروڈکٹس کی برآمدات بڑھا کر پاکستان کثیر زرمبادلہ کما سکتا ہے، حلال پروڈکٹس میں ملائشین گروپ کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز ملائشیا کے معروف گروپ ایم ایم سی کارپوریشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات کرنے والوں میں ایم ایم سی کارپوریشن چیئرمین سید مختار البخاری، ریجنل پریذیڈنٹ فار ایشیا یحییٰ ادریس، علی محمود کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی شامل تھے جبکہ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد، اور ڈی جی ایل ڈی اے بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
ایم ایم سی کارپوریشن کی جانب سے پنجاب میں حلال پروڈکٹس اور تعمیراتی شعبے میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ملائشین وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایک زرعی صوبہ ہے جس کی معیشت کا زیادہ تر انحصار زرعی اجناس اور لائیوسٹاک پر ہے۔ پنجاب حکومت شعبہ لائیوسٹاک کی ترقی اور حلال پروڈکٹس کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ پنجاب میں لائیوسٹاک اور حلال پروڈکٹس کے حوالے سے بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے۔ لاہور میں 2 ارب روپے کی لاگت سے جدید سلاٹر ہاؤس قائم کیا گیا ہے جہاں شہریو ں کو بین الاقوامی معیار اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت فراہم کیا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت حلال پروڈکٹس کی برآمدات پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ خلیجی ریاستوں اور ملائشیا میں حلال پروڈکٹس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ وزیراعلیٰ نے حلال پروڈکٹس میں ملائشین گروپ کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم سی کارپوریشن دیگر شعبوں میں بھی پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کا جائزہ لے۔ملائشیا کے گروپ کو تمام سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے۔ ایم سی سی کارپوریشن کے چیئرمین سید مختارالبخاری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے ترقیاتی ویژن نے بہت متاثر کیا ہے اور ہمارا گروپ پنجاب حکومت کے ساتھ حلال میٹ اور پولٹری کے حوالے سے تعاون کو فروغ دے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.